fbpx

سٹلمنٹ آفیسر سید مظہر علی شاہ کی چترال سے تبادلہ ہونے پر بونی میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)سٹلمنٹ آفیسر سید مظہر علی شاہ تقریباً دوسالوں سے ضلع چترال میں بحیثیت سٹلمنٹ آفیسر خد مات سرانجام دے رہے تھے۔آپ ایک قابل، خوش اخلاق اور خوش مزاج آفیسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔سٹلمنٹ جیسے حساس ادارے میں باعزت اور بااعتماد طور پر ان کا رہنااور چترال سے ان کا ٹرانسفر ہونا یقینا ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے۔مظہر علی شاہ اپنے فرضِ منصبی احسن طریقے سے نبھانے کے ساتھ علاقائی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کے لوگوں میں عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے والے آفیسر ہیں۔
منگل کے روز ان کے اعزاز میں سٹلمنٹ اسٹاف اپر چترال کے طرف سے سٹلمنٹ آفس بونی میں ایک سادہ اور پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اسٹاف کے علاو علاقے کے دوسرے افراد بھی شریک تھے۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی سید مظہر علی شاہ خو د تھے۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔سٹلمنٹ اسٹاف اصغر علی اور ظفر اللہ نے اسٹاف کے ساتھ بہترین رویہ برقرار رکھنے پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کو خراجِ تحسین پیش کی۔ سٹلمنٹ اپر چترال کے تحصیلدار اور ممتاز شاعر محمد نواز رفیعؔ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ سید مظہر علی شاہ نہ صرف فرض شناس آفیسر ہیں بلکہ وہ اسٹاف کے ساتھ ایک شفیق مہربان دوست کے طور پر اپنے لیے الگ مقام پیدا کی۔آپ کی شرافت،اخلاق، شفقت کی بنااسٹاف میں خود اعتمادی اور اپنی فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے کا حوصلہ پیدا ہوا۔ آپ ہر کام میں اسٹاف کو اعتماد میں لیکر آگے بڑھنے کا قائل تھے اس وجہ سے ہر مشکل کام آسان ہو جاتا تھا۔اگرچہ آج اسٹاف اپ کے تبادلہ سے افسردہ ضرور ہیں لیکن جو رشتہ آپ نے اپنے حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے قائم کئے وہ تا دیر قائم رہیگی۔ علی حضور فقیر نےؔ موقع کے مناسبت سے ایک نظم پیش کر کے حاضریں سے خوب داد اصول کی۔تقریب میں موجود سابق تحصیل کونسلر سردار حکیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید مظہر علی شاہ کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کی۔ بعد میں سٹلمنٹ آفیسر سید مظہر علی شاہ نے اپنے خطاب میں اپنے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا وہ انہیں عزت دی۔ آپ نے کہا کہ سٹلمنٹ میں میرا پوسٹنگ ہونا میرے لیے بہت کچھ سیکھنے اور تجربات حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔اور میں نے کوشش کی کہ اسٹاف کو ساتھ لیکر علاقے کی بہتر مفاد میں جو کچھ مجھ سے ہو سکا کر لیا۔آپ سٹلمنٹ اسٹاف کو بہترین اسٹاف قرار دیتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض نبھانے کی تلقین کی۔ صدر ِ تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں سید مظہر علی شاہ کی خدمات اور اسٹاف کی اخلاص کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ مظہر علی شاہ نے اپنے اسٹاف کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہوئے اپنے فرائضِ منصبی نبھائے ہیں جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔ اُنہوں نے اپنے طرف سے سٹلمنٹ اسٹاف کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق