اساتذہ والدین اور ڈپٹی کمشنر چترال کے طویل مذاکرات کے باجود مس کیری کالینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کو کل کھولنے سے انکار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کل بھی بند رہے گی۔ذرائع کے مطابق سکول پرنسپل مس کیری نے کل مورخہ 10اکتوبر کو سکول کھولنے سے منع کیا ہے۔منگل9اکتوبر کو لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے اساتذہ اور ضلعی انتظامیہ کے مابین ملاقات میں سکول ہذا کو کل10اکتوبر کو متفقہ طورپر کھولنے کا اعلان ہوا تھا اور اس سلسلے میں ا ساتذہ اور والدین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے طویل مذاکرات کئے۔ جس کے نتیجے میں انتظامیہ اور اساتذہ نے ایک تحریری عارضی دستاویز تیا رکی۔ جس میں یہ طے پایا تھا۔ کہ جمعرات سے سکول دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ اور بچوں کی پڑھائی جاری رہے گی۔ اور اساتذہ حسب سابق سکول کے خلاف کوئی منفی سرگرمی نہیں کریں گے۔ اور اساتذہ کے خلاف انتظامیہ بھی کوئی کاروائی نہیں کرے گی۔جسے سکول پرنسپل مس کیری نے ماننے سے انکار کیا ہے اور سکول کو جمعرات کے روز بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے پرنسپل مس کیری کو قائل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنے فیصلے پر قائم رہنے کی بضد رہی۔
درین اثناء ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ والدین اور ٹیچروں کے ساتھ معاہدے کو سکول پرنسپل نے ماننے سے انکار کردیا ہے اور بورڈ آف گورنرز کے ساتھ اجلاس کے بعد ہی سکول کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق جمعرات کے دن سے سکول نہیں کھلے گا۔ تاہم ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ والدین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سکول کو بہت جلد ہی کھول دیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔