ہمارا مشن صحافیوں کے حقوق کیلئے لڑنا ہے۔اکرام الدین

جذبہ اتحاد یونین کا مقصد ظلم کیخلاف آواز اٹھانا ہیں۔نصرت مہمانہ قریشی

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی اکرام الدین نے کہا کہ ہمارا مشن صحافیوں کے حقوق کیلئے لڑنا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہے لیکن بدقسمتی سے آج صحافیوں کا قتل ہو رہا سچ بولنے اور سچ لکھنے کی وجہ سے صحافیوں پر تشدد ہو رہا ہے صحافیوں کو گرفتار کریا جارہا ہے جو شعبہ صحافت کی توہین ہے سچ لکھنے پر صحافیوں کو دھمکیاں مل رہی ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے اس موقع پر جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن پاکستان کی صدر محترمہ نصرت مہمانہ قریشی نے کہا کہ صحافی بھی ریاست پاکستان کا ایک اہم حصہ ہے حکومت صحافیوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے اور صحافی حکومت کے بغیر کچھ نہیں ہے محترمہ نصرت مہمانہ قریشی نے کہا کہ سچ لکھنے اور سچ بولنے والے صحافیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ہمیشہ ظلم، کرپشن، رشوت، اور دیگر جرائم کی نشاندہی کیلئے آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کا مقصد اور مشن ظلم و ستم اور زیادتی کیخلاف آواز اٹھانا ہے تا کہ جرائم اور ظلم کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔