fbpx

جی ڈی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج جنگ بازارسیکشن پیر کے روزسے جبکہ باقی سیکشن چند دنوں بعد کھول دئے جائینگے۔ڈی سی چترال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جی ڈی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کا جنگ بازارسیکشن پیر کے روز سے دوبارہ کھلے گاجو کہ گزشتہ ہفتے کشیدہ حالات کے باعث بند کردئیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے میڈیا کو بتایاکہ سکول کے پرنسپل مس کیری نے سکول کے مختلف سیکشنوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پیر کے دن صر ف جنگ بازار سیکشن کھلے گا جبکہ سینگور اور دولومچ کا مین سیکشن آئندہ چند دنوں میں کھول دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق