fbpx

ایم پی اے وزیرزادہ کا آئی جی کے پی کے سے ملاقات،اپر چترال کے لئے الگ پولیس سیٹ اپ کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے آئی جی کے پی کے سے اُن کے دفتر میں ملاقات کیا۔ملاقات میں اُنہوں نے اپر چترال میں انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے الگ پولیس سیٹ اپ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخواہ نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن کو حکم دیا کہ وہ فوری طورپر اپر چترال کے لئے الگ پولیس سیٹ اپ کی قیام کے لئے فوری کام شروع کرے۔اُنہوں نے گذشتہ روز بونی میں رونما ہونے والے فائرنگ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ایم پی اے وزیر زادہ نے میڈیا سے گفتگو میں اپر چترال میں رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر انتہاہی افسوس اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف شفاف انکوائری کرکے اُن کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بونی میں کروئی جنالی کے مقام پرفٹ بال گراونڈ کی زمین کے تنازعے پر موقع پر موجود کھلاڑیوں پر فائرنگ کے وجہ سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق