آغاخان ہیلتھ سروس چترال کی طرف سے وادی بروغل میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ دنوں آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے زیرنگرانی گورنمنٹ آف کینیڈاکی تعاون سے کام کرنے والی AQCESS پراجیکٹ کی مالی معاونت سے سطح سمندرسے 12500فٹ کی بلندی پرواقع چترال کے انتہائی دورافتادہ علاقے بروغل میں دوروزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا۔جس میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات دئے گئے۔اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرنویداحمدکی سربراہی میں اے کے ایچ ایس پی کے نرسز،ایل ایچ وی اوردیگراسٹاف نے 300کے قریب مر یضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کئے۔ اس میں بوڑھے،بچے اور خواتین مریض شامل تھے۔اس موقع پرپروگرام کواڈینٹر AQCESS پراجیکٹ میرفیاض نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے انتہائی پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے،ماں اور بچے کی صحت، رہائشی علاقوں کی صفائی، اور غذائی کمی سے متعلق معلومات دینا تھا۔وادی بروغل کے اہلیان نےمیڈیکل کیمپ کےانعقادکوغریب اورنادارافرادکے لئے نہایت مفیدہیں کیمپ قراردیتے ہوئےآغاخان ہیلتھ سروس چترال کاشکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔