ڈی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کے تمام سیکشن بدھ 16اکتوبرسے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ احتجاج کرنے والے اساتذہ ایک ہفتے کے لئے معطل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) سکول انتظامیہ نے ڈ ی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کے تمام سیکشن کل16اکتوبر سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی سی چترال نوید احمد نے سینئر سول جج چترال کی طرف سے سکول کھولنے کے احکامات کے جواب میں تحریری طورپر عدالت کو بتایا ہے کہ سکول کے تمام سیکشن کل کھول دئیے جائینگے۔سینئر سول جج نے سکول کے تمام سیکشن منگل 15اکتوبرسے کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے۔لیکن عدالتی احکامات کے باوجود سکول کے سنگور اور ڈولوموچ سیکشن بند رہے۔جس کے خلاف والدین کی طرف سے عدالتی حکم نامہ نہ ماننے کے خلاف دوبارہ درخواست سینئر سول جج کے عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرنسپل کیری کی طرف سے احتجاج کرنے والے تمام اساتذہ کو پندرہ دنوں کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔