شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن ن کا ایک روزہ دورہ چترال۔شاہی جوڑے کا شاندار استقبال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے بدھ کے روز چترال کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے قدیم ترین تہذیب کے حامل کالاش وادی اور ضلعے کے انتہائی شمال میں واقع علاقہ بروغل گئے جہاں وہ شکست وریخت سے دوچار گلیشیر کا قریب سے نظارہ کیا جوکہ موسمیاتی تبدیلی کے نتائج میں سے ایک ہے۔ شاہی جوڑا کا چترال ائرپورٹ پہنچنے پر جی او سی ملانڈ ڈیویژن،کمشنر ملاکنڈ،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن،ڈی سی چترال اور ڈی پی او چترال نے اُن کااستقبال کیا اور علاقے کے بارے میں مختصر بریفنگ کے بعد بروغل وادی کا دورہ کیا جہاں انہیں گلیشیر وں میں ٹوٹ پھوٹ کے حوالے سے ماہرین نے بریفنگ دی۔ انہیں بروغل علاقے کی اہمیت کے بارے میں بتایاگیا جوکہ دس سے ذیادہ گلیشیروں پرمشتمل ہے اور جہاں مقامی لوگ اب تک زندگی کی جدید سہولیات سے محروم چلے آرہے تھے۔ بعدازاں بمبوریت میں ایم پی اے وزیر زادہ اور مقامی عمائیدیں نے شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔ بمبوریت میں شاہی جوڑے نے 2015ء کی سیلاب کی تباہ کاریوں کا نظارہ کیا جس میں انہیں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بمبوریت جیسی دوسرے وادی قدرتی آفات کے زد میں ہیں۔ شاہی جوڑے نے کالاش ثقافتی پروگرام میں گہری دلچسپی لی اور بعدازاں عام لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ گفتگو کی جوکہ کئی منٹوں تک جاری رہا۔ مقامی کمیونٹی نے انہیں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے کاموں کے بارے میں بتایاجوکہ ان علاقوں میں جاری ہیں اور جن کی وجہ سے معیار زندگی بہتری کی طرف جارہی ہے۔ اس موقع پرایم پی اے وزیر زادہ نے شاہی جوڑے کو بتایاکہ کالاش کی قدیم ترین تہذیب کی بقامیں مسلم کمیونٹی کا کردار بہت ہی قابل تعریف ہے۔ انہیں علاقے میں وائلڈ لائف سے متعلق بھی بتایا گیا جس میں انہوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور جنگلی حیات کی تحفظ وبقا پر زور دیا۔ چترال میں ایک مصروف ترین دن گزارنے کے بعد برطانوی شہزادہ اورشہزادی اسلام آباد چلے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1990ء کے عشرے میں برطانوی شہزادہ لیڈیا ڈیانا نے بھی چترال کا دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔