بونی میں محکمہ تعلیم کے زیرسرپرستی انٹرا ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے کہا ہے کہ صحت مند ذہین کے لئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے جس کے لئے کھیل اور جسمانی مشاعل بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور کھیلوں کے ذریعے نظم وضبط اور قوت برداشت کامادہ پیدا ہوکر پروان چڑھتا ہے۔جمعرات کے روز اپر چترال ضلعے کے ہیڈکوارٹرز بونی کے مقام پر محکمہ تعلیم کے زیر سرپرستی انٹرا ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے اپر چترال میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹروں کے طلباءکے لئے کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کرکے ایک احسن قدم اٹھائی ہے جسے رنگا رنگ اور دلچسپ بنانے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں اپر ضلع چترال انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے آپ میں سپورٹس مین شپ سپرٹ پیدا کریں اور کھیل کود اور پڑھائی میں ایک توازن پیدا کریں تاکہ ان کی زندگی کامیابی سے ہمکنار ہوسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔