پاکستان تحریک انصاف چترال کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پر امن ریلی اور جلسہ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف چترال کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پی آئی اے چوک چترال میں پی ٹی آئی رہنما عبداللطیف کی قیادت میں کشمیری معصوم، مظلوم اور نہتے عوام کے حق میں پر امن ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں، بہنوں اور پھول جیسے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ کشمیر کی آزادی تک جاری رکھینگے اورہم کشمیری مسلمانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اُنہوں نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم وبربریت اور کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بھارت سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی۔جلسہ عام سے صدر پی ٹی آئی چترال عبداللطیف،مولانا اسرار الدین الہلال،صدر تجار یونین شبیر احمد،سجاد احمد ودیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔