بھارت کی علیحدگی پسند ریاست منی پور کے رہنماؤں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کردیاجلا وطن حکومت کا اعلان

(چترال ایکسپریس)

بھارت کی علیحدگی پسند ریاست منی پور کے رہنماؤں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کردیا جبکہ انہوں نے لندن میں اپنی جلاوطن حکومت بھی قائم کردی۔

عرب نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست منی پور سے تعلق رکھنے والے علیحدگی پسند رہنما نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت سے آزادی اور اپنی جلاوطن حکومت کے قیام کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ منی پور کی ریاست نے تقسیم ہند نہیں بلکہ 1949 میں بھارت کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کے بعد سے عیلحدگی پسندوں کی جانب سے آزادی کی تحاریک جاری ہیں۔

علیحدگی پسندوں کی جانب سے اس ریاست کا نام منی پور اسٹیٹ کونسل رکھا گیا ہے۔

اپنی خود ساختہ حکومت کے وزیر خارجہ نرینبم سمرجیت لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلا وطن حکومت اقوام متحدہ میں خود کو تسلیم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں کرے گی۔

بھارت: آزادی کا اعلان کرنے والی جلا وطن حکومت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ وہ آج سے ہی اس قانونی جلاوطن حکومت کو چلائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل منی پور کے علیحدگی پسندوں نے 2012 میں بھی بھارت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کی جلاوطن حکومت کا قیام پہلی مرتبہ عمل میں آیا ہے۔

نرینبم سمرجیت کا کہنا تھا کہ وہ منی پور اسٹیٹ کونسل کو تسلیم کرنے کے لیے دیگر ممالک سے رابطے کریں گے تاکہ نئی ریاست اقوام متحدہ کی رکن بن جائے۔

انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک ہماری آزادی کو تسلیم کر لیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔