پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک کاپولوگراونڈوں سے تجاوزات ہٹانے کے لئے ڈپٹی کمشنر وں کو تحریر ی درخواست

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے اپر اور لویر چترال کے طول وعرض میں واقع پولو گراونڈوں سے تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کو تحریر ی طور پر درخواست دے دی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان تجاوزات کو ہٹاکر پولو گراونڈ ز (جنالی)کو اپنی اصلی حالت میں لانا علاقے میں پولو کے کھیل کی ترقی کے لئے ناگزیر ہوگئی ہے۔ درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض پولو گراونڈز ان تجاوزات کی وجہ سے یا تو بند ہوگئے ہیں یا ان کے رقبے میں کمی آگئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پولو ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایم پی اے وزیر زادہ نے پولو گراونڈز کی بحالی وترقی کے لئے جو فنڈز ریلیز کرادی ہے،ان کی بروقت اور صحیح استعمال کے لئے تجاوزات کا فوری طور پر ہٹا نا نا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولو چترال میں سیاحت کی ترقی اور اس کے منفرد ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ممدومعاون ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔