fbpx

پشاور،بیکن ہاؤس سکول سسٹم میں تقریب حلف برداری

پشاور(چترال ایکسپریس)بیکن ہاؤس سکول سسٹم میں تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر غلام قاسم مروت سابقہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن تھے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک اور ترجمے سے ہوا۔ منتخب طالبات نے سینئر ہیڈ مسٹریس محترمہ عائشہ شاہد سے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ پروگرام کے درمیان میں طالبات نے ملی نغمہ پیش کیا اس دوران مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں طالبات کو آنے والے چیلنجرز کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت محنت کی تلقین کی اور اُن کی کامیابیوں اور ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیکن ہاؤس ملک کے اُن بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے جو طلبہ و طالبات کی اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق