fbpx

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد

(چترال ایکسپریس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے ہرقسم کے خطرے کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
افواجِ پاکستان ہر قسم کےچیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی کاوشوں اور مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی و استحکام حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین و قانون کے تحت تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہےگی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان مشرقی سرحد اور ایل او سی سمیت ہر قسم کےچیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق