چیو پل سے یونیورسٹی تک (ائیرپورٹ روڈ) کی بحالی پر کام دسمبر میں شروع ہوگا۔ایم این اے عبدالاکبرچترالی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایم این اے مولانہ عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے کہ چیو پل سے یونیورسٹی آف چترال تک (ائیرپورٹ روڈ) کی بحالی پر کام دسمبر میں شروع ہوگا۔
ایم این اے عبدالاکبر چترالی کی درخواست پروفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے متعلقہ محکموں کو ترجیحی بنیادوں پر اس منصوبے پرکام شروع کرنے کا حکم دیا۔چار کلو میٹر کا ائیرپورٹ روڈ کئی سالوں سے دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالت کا شکار ہے۔
چند ماہ پہلے اس روڈ کے آس پاس رہنے والے افراد اور یونیورسٹی آف چترال کے طلباء نے سڑک کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔جو کہ ایم این اے اور سرکاری حکام کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔