کلاشہ وار کو تحریر میں لاکر اسے محفوظ بنانے کا کام یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے اے وی ڈی پی نے انجام دی ہے۔ایم پی اے وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چیر مین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی ایم پی اے وزیر زادہ نے کہاہے کہ قدیم تہذیب کے حامل اور چترال کے دیسی باشندوں کی زبان کلاشہ وار کو تحریر میں لاکر اسے محفوظ بنانے کا کام یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے ایون اینڈ ویلیز ڈیویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) نے انجام دی ہے جس کے تحت اس قدیمی زبان کی معدومیت کا خطرہ ٹل گئی ہے۔ گزشتہ روز پشاور میں محکمہ کلچر کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ریاض خان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر انہوں نے یوایس ایڈ کی معاونت سے چھاپ شدہ کتابوں کا سیٹ انہیں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان میں کالاش لوک گیت، لوک قصے، ضرب الامثال اور دوسرے موادکو کالاشہ زبان میں محفوظ کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں ان کے ترجمے بھی چھاپ دئیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ریاض خان نے اے وی ڈی پی اور یو ایس ایڈ کی اس کاوش کو سراہا اور صوبائی محکمہ ثقافت کی طرف سے اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔