چترال میں دو مختلف مقامات میں آگ لگنے سے مسجد شہید اورایک گھر جل کر خاکستر ہو گیا

چترال ( محکم الدین ) چترال میں دو مختلف مقامات میں آگ لگنے سے مسجد شہید اور ایک گھر جل کر خاکستر ہو گیا ۔ آگ لگنے کا پہلا واقعہ کالاش ویلی بمبوریت کے مقام کراکاڑ میں پیش آیا ۔ جہاں گاوں کی مسجد میں گذشتہ رات دو بجے کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اتنا شدید تھا ۔ کہ کراکاڑ گاوں کے کالاش اور مسلم مرد و خواتین ، چترال سکاوٹس ، پولیس اور لیویز کے جوانوں نے مل کر آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی ۔ لیکن اُسے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔اور مسجدبھڑکتے شعلوں میں جل کر شہید ہوا ۔ تاہم لوگوں کی کوششوں سے آس پا س کی بڑی آبادی کو آگ لگنے سے بچا لیا گیا ۔ متاثرہ مسجد کچھ عرصہ قبل تعمیر کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کہ خراب اور تنگ سڑکوں کی وجہ سےآگ لگنے کے واقعات میں فائر بریگیڈ کا موقع پر پہنچنا ممکن نہیں ہے ۔ اس لئے حکومت سڑکوں کی توسیع و تعمیر میں پر توجہ دے ۔ خصوصا ایون بمبوریت روڈ تعمیر کیلئےٹنڈر بھی ہو چکا ہے۔ اور علاقے کے لوگ شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ لیکن حکومت نامعلوم وجوہات کی بنا پر تعمیر شروع کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ اب مزید تاخیری حربہ استعمال نہ کیا جائے ۔ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ چترال کے خوبصورت گاوں ریشن میں پیش آیا ۔ جہاں منگل کی صبح بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہدایت جان ولد پین جان کے گھر میں آگ لگی ۔ جس کے نتیجے میں گھر اور اس کے اندر موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگئے اور کسی چیز کو بھی نہ بچایاجا سکا۔ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ متاثرہ خاندان نے حکومت سے اپیل کی ہے ۔ کہ اُنہیں چھت فراہم کرنے کیلئے اُن کے ساتھ مدد کی جائے ۔ اور فوری طور پر خوراک اور خیمے اور دیگر امداد فراہم کئے جائیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔