آغا خان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ میں بزمِ ادب کی پُررونق محفل

 اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ادب وہ آئینہ ہے جس میں انسانی زندگی کی شبیہ اپنی تمام تر رعنائیاں سمیت دیکھائی دیتی ہے۔ انسانی زندگی کے حسن وقبح کو پیش کرنے کے لیےادب سے بڑھ کر کسی سہارے کی ضرورت نہیں۔ اس بات کا اعادہ گزشتہ دنوں آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کی طالبات نے’’ ادب برائے زندگی‘‘ کی تھیم کے تحت بزم ادب کی محفل سجا ئی ۔ جس میں سکول ہذا کی طالبات نے اپنی ادبی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے۔ محفل میں طالبات نے خالص اردو زبان کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اپنی تخلیقات پیش کیں جن میں افسانے، خاکے، روداد، تبصرے اور شاعری شامل تھی۔ اس کےعلاوہ گیارھویں اور بارھویں جماعت کے طالبات کے مابین بیت بازی کا مقابلہ ہوا۔ طالبات نے اپنی مسحور کن آواز میں ملی نغمے، نعتیں اورکلام اقبال پیش کیا۔ اساتذہ کی طرف سے طالبات کی کاوشوں کو سراہا گیا۔اس موقع پر بزم ادب کے انچارچ عبداللہ شہاب نے کہا کہ محفل کی خوب صورتی کا پورا کریڈٹ طالبات کو جاتا ہے انہوں نے مستقبل میں مزید اچھی محافل سجانے کی خواہش کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم کو شاباشی دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔