پی آئی اے،اسلام آباد چترال فلائٹ کی شیڈول میں تبدیلی،جمعہ کے بجائے بدھ کا دن مقرر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے)نے عوامی مطالبے پر اسلام آباد چترال فلائٹ کی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے جمعہ کے بجائے بدھ کا دن مقرر کردیا ہے جبکہ اوقات اور دیگر امور وہی رہیں گے۔ پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ سیلز آفس کے  منیجر ابراہیم انور کےمطابق 15دسمبر تک چترال پشاور فلائٹ معطل ہیں جبکہ فی الحال اسلام آباد چترال فلائٹ ہی جاری ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک جمعہ اور اتوار کے دن فلائٹ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات پیش آرہے تھے جن کا مطالبہ تھاکہ ایک فلائٹ مڈو یک میں چلائی جائے۔ دریں اثناء چترال کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے لئے پشاور اور اسلام آباد سے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔