fbpx

جے یو آئی (ف) کا وزیراعظم کے استعفی تک آزادی مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)جے یو آئی (ف) نے وزیراعظم کے استعفی تک آزادی مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کے استعفی تک آزادی مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رہنما جے یو آئی (ف) مولاناعبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے وزیراعظم کے استعفی تک آزادی مارچ اور تحریک جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کو ہونے والی مشکلات پر جے یو آئی (ف) نے وزیراعظم کے تعاون کی پیشکش کو بھی مسترد کردیا ہے، رہنما جے یو آئی (ف) مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیراعظم اپنے تعاون کو جیب میں رکھیں ہم نے اپنا انتظام کیا ہوا ہے، ہمارے جیالے اپنا انتظام کرکے آئے ہیں، بارش اللہ کی رحمت ہے یہ حکمران زحمت ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات اسلام آباد میں بارش کے بعد دھرنے میں شامل شرکاء کی مشکلات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کے مقام پر جانے کی ہدایت کی تھی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق