fbpx

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول شیر قلعہ میں سالانہ ہفتۂ طلباء (سالانہ اسٹوڈنٹس ویک) کی اختتامی تقریب

 (چترال ایکسپریس )  آغاخان ہائیر سکینڈری اسکول، شیر قلعہ میں سالانہ ہفتۂ  طلبہ  ٔ(Annual Students Week) کی اختتامی تقریبات ۔ آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتسان، پاکستان کے اعلی ٰحکام کی شرکت۔ کھیلوں اوردیگر ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت اور ضرورت   پر   ہیڈ  آف آغا  خان ایجوکیشن سروس پاکستان جناب عین شاہ   اور  جنرل منیجر آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان و چترال بریگیڈیئر  ( ریٹائرڈ)  خوش محمد خان کا طلبہ کے نام پیغام ۔

تفصیلات کے مطابق  ہر سال کی طرح اس سال بھی   آغاخان ہائیر سکینڈری اسکول، شیر قلعہ میں ہفتہ ٔ طلبہ  منایا  گیا  (Annual Students Week)  اس ہفتے کے دوران  طلبہنے   ہم نصابی سرگرمیوں میں     بڑ ھ چڑھہ  کر  حصہ لیتے ہوئے اپنی  پوشیدہ  صلاحیتوں  کا خوب مظاہرہ کیا ۔ ان سرگرمیوں میں  ڈرامے ،  بحث و مباحثے ،مضمون نویسی اور  تقریری مقابلوں کے علاوہ  مختلف  کھیلوں کا انعقاد بھی شامل تھا  ۔   ہفتۂ طلبہ  کے اختتام پر ایک پُر وقار تقریب  منعقد ہوئی  جس میں   ہفتۂ طلبہ کے دوران مذکورہ سرگرمیوں    میں اعلیٰ کارکردگی   اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے   والے طلبہ کی  حوصلہ افزائی انعامات اور تعریفی  اسناد  کے ذریعے کی گئی۔

اس تقریب  کے مہمان خصوصی  ہیڈ آف ایجوکیشن عین شاہ  تھے جبکہ   صدارت  کے فرائض  جنرل  منیجر گلگت  بلتسان  و چترال  بریگیڈئیر (ر) خوش محمد خان  نے انجام دیے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت ِ کلام ِ پاک سے ہوا۔ بعد ازآں اسکول کے پرنسپل عمران شاہ نے مہمانوں کو   رسمی طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے اِس تقریب کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے شرکائے  تقریب کو آگاہ کیا اور اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اسکول انتظامیہ ، ایس ۔آر۔سی کابینہ ، فنکشن انچارج، دیگر معاونت فراہم کرنے والے اساتذہ اور  طلباء و طالبات کا شکریہ بھی  ادا کیا ۔ طالب علموں کی زندگی میں   ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت و افادیت پر اظہارِ  خیال کرتے ہوئے  اسکول کے  پرنسل عمران شاہ نے   کہا  کہ    طلبہ و طالبات  جہاں  نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی  کا مظاہرہ کرتے ہیں وہاں ہم نصابی  سرگرمیوں میں بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں  کو فروغ دینے کے لیے بھر پور  حصہ لیں اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے اس موقعے سے پورا پورا فائدہ اُٹھائیں   تاکہ آنے والے وقتوں میں پُر اسائش اور متوازن   زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں    ۔

اسکول کے فنکشن انچارج  ارشاد خان  لیکچرر پاکستان اسٹیڈیز نے  ہفتۂ طلباء  پر تجزیاتی رائے دیتے ہوئے کہا   کہ دوران ِ ہفتۂ طلباء  بچوں کی شرح ِ  شرکت  تقریباً 96 فی صد رہی  جو  کہ قابل ِ ستائش ہے تاہم اگلے سال  کے  لیے مزید بہتر حکمت ِ عملی اپنا کر اس شرح کو سو فیصد  کرنے کا عزم بھی کیا۔

پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے  مہمان ِ خصوصی عین شاہ نے  طالب علموں پر زور  دیتے ہوئے  کہا کہ  انھیں اکیسویں صدی کی مہارتوں کا ادراک ہونا چاہیے  جو کہ   آج کے سائنسی  دور سے طلبہ و طالبات  کو ہم آہنگ کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ  وقت کا بہتر انتظام  و انصرام ، اکیسویں صدی کی مہارتوں کا حصول اور سب سے بڑھ کر اسلام کے اخلاقی  اقدار وآفاقی نظام کی پیروی ہی کامیاب انسان بنانے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔ یوں یہ تقریب روایتی چائے کی تواضع  کے ساتھ اختتام پذیر  ہوئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق