fbpx

اپر چترال میں بجلی کی بلاجواز لوڈ شیڈنگ کو بند کیاجائے،رحمت سلام چترالی۔

اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر نائب صدر تحریک حقوق عوام اپر چترال رحمت سلام چترالی نے ایک اخباری بیان میں اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے والےاداروں کو متنبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے نام پراپر چترال میں 8 سے 10 گھنٹے کی غیراعلانیہ بجلی کی بندش کو کو فوراً بند کیاجائے،بصورت دیگرعوام ان اداروں کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،جب بھی آسمان پر بادل نظر آتے ہیں بجلی غائب ہو جاتی ہے،ایسا لگتا ہے کہ ہم لوگ سولر پینل سے بجلی حاصل کررہے ہیں،اگر یہی صورتحال برقرار رہا تو سردیوں میں عوام روشنی کو ترس جائینگے،اگر متعلقہ اہلکار جان بوجھ عوام کو تنگ کرنے کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں تو اعلیٰ حکام اس کا فوری نوٹس لے کیونکہ اپرچترال کے لیے الگ 7 میگاواٹ ٹرانسفرمر کی تنصیب کے بعد بظاہر بجلی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں،اور گولن گول پاور پراجیکٹ سے چترال اور ملک کے دوسرے حصوں کو وافر مقدار میں بجلی کی بلا تعطل ترسیل جاری ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق