ایم پی اے وزیر زادہ کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات، مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا،مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لے لی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈیڈاک چترال کے چیرمین اور ایم پی اے وزیر زادہ نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کرکے مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور سڑک کے متعدد منصوبوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لے لی۔ پشاور سے ٹیلی فون پر انہوں نے بتایاکہ چترال کے تین سڑکوں مستوج روڈ، گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کی فیڈرلائزیشن کے نتیجے میں پیدا شدہ پیچیدگیوں کے بارے میں سی اینڈ ڈبلیو کے سیکرٹری کو احکامات جاری کردئیے جبکہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے فنڈز سے موڑکھو میں وریجون سے کشم تک 6کلومیٹر اور تورکھو کے بزند سے کھوٹ تک 12کلومیٹر روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں چترالی کمیونٹی کے لئے دوران پور کے مقام پر قبرستان کے لئے بھی زمین کی خریداری کو اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز ہسپتال سمیت دوسرے تمام ہسپتالوں میں مختلف کٹیگری کے ملازمتوں پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کے لئے بھی ان کے درخواست پر وزیر اعلیٰ نے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسی طرح فیض آباد (ہون) میں ابنوشی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔