چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ سے منسوب اسامہ کیریر کوچنگ اکیڈیمی کا تیسر اسالگرہ منایا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ سے منسوب اسامہ کیریر کوچنگ اکیڈیمی کا تیسر اسالگرہ منایا گیا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ مختلف امتحانات میں نمایان کارکردگی دیکھنے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایان خدمات سرانجام دینے والوں میں اکیڈیمی کی طرف سے توصیفی اسناد بھی دے دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی ای او (مردانہ) احسان الحق، ڈی ای او (زنانہ) بی بی حلیمہ اور ہائی سکول چترال کے پرنسپل فدا محمد بھی موجودتھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی سی نوید احمد نے چترال میں اسامہ شہید کیریر کوچنگ اکیڈیمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ وہ اس کی مزید ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال جیسے دور افتادہ علاقوں میں ہمہ گیر ترقی کے لئے تعلیم کے شعبے کو پروموٹ کرنا بہت ہی مستحسن قدم ہے اور اس لحاظ سے اسامہ شہید ایک وژن کا مالک تھا۔ اکیڈیمی کے لئے علیحدہ سیٹ اپ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس اکیڈیمی کو باقاعدہ طور پر ادارے کی شکل دینے اور یہاں پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے بورڈ آف ڈائرکٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس سے قبل گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر مسرت جبین نے اکیڈیمی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اس ادارے کے بانی تو ہم میں نہیں رہے لیکن ا ن کا شروع کردہ پروگرام سے ہمارے طلباء اور طالبات مستفید ہورہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ اکیڈیمی کے ڈائرکٹر فدا ء الرحمن نے اکیڈیمی کے قیام کے پس منظر اور اس کی خدمات اور اس کوجاری رکھنے میں حائل مشکلات پر روشنی ڈالی اور اس کے بانی شہید اُسامہ وڑائچ کے وژن اور جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر شہید اسامہ شہید وڑائچ کی والدہ محترمہ جبین چیمہ نے ٹیلی فون پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اُسامہ کے دل میں چترال کی محبت رچی بسی ہوئی تھی اور اپنی پوسٹنگ کے بعد ہر لمحہ اس ضلع اور اس کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہی سوچتے رہتے تھے۔ انہوں نے طلباء طالبات پر زور دیاکہ وہ ڈاکٹر، انجینئر اور سول سرونٹ بننے کے بعد قرآن کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں کیونکہ اس نسخہ کیمیا کو اللہ نے اپنی آخری نبی کے ذریعے ہم کو پہنچادیا جس میں انسانیت کی فلاح ہی کا پروگرام موجود ہے۔ انہوں نے طلباء وطالبات پرزور دیاکہ وہ اسامہ شہید کے مشن کو آگے بڑہائیں اور اس ضلعے کو علم کی روشنی سے منور کریں۔پرنسپل گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال نے اُسامہ شہید اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی سی نوید احمد نے جن افراد کو توصیفی اسناد عطاکئے ان میں شعبہ تعلیم سے پی ڈی چترال یونیورسٹی ڈاکٹر بادشاہ منیر، ڈی ای او (مردانہ) احسان الحق، ڈی ای او (زنانہ) بی بی حلیمہ، مولانا محمد اشرف، عالمگیر بخاری، پروفیسر تنزیل الرحمن، شعبہ صحت سے ڈاکٹر انور،ڈاکٹر سلمہ ڈاکٹر اسرارالدین، نرسنگ سے زینہ بی بی، پیرامیڈیکس سے میر وزیر شاہ، ادب سے فرید احمد رضا اور عطاحسین اطہر، کالم نگاری میں محمدجاوید حیات، مزاحیہ اداکاری میں منور شاہ اور وسیم، میوزک میں منصورشہاب اور انصارالٰہی، سوشل سیکٹر میں شہباز احمد اور نوید احمد بیگ، سپورٹس میں سینئر پولو پلیئر فیضی اور راجر علی شاہ جی(پولو)، عبدالحمید،تنویر احمد ریفری(فٹ بال)،کاروبار میں دوبئی ٹیلر، میڈیا میں سینئر صحافی محکم الدین اور بشیر حسین آزاد شامل تھے جبکہ امتحان میں بہترین پوزیشن پر محمد یوسف، فرہین فضا اور کمالہ زلفی نے اسناد حاصل کئے۔
قبل ازین ڈی سی چترال نے کیریئر کونسلنگ سیکشن کا افتتاح بھی کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔