fbpx

علمائے کرام قوم کے بچوں کوپولیوکے ہاتھوں معذوری سے بچانے میں قابل قدرکرداراداکررہے ہیں۔ کوآرڈنیٹرعبدالباسط

پشاور(چترال ایکسپریس)ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخواکے کوآرڈنیٹرعبدالباسط نے کہاہے کہ علماء کرام انبیاء کے وارث اورمعاشرے میں بے پناہ اثرورسوخ کے حامل ہیں اوریہ امرخوش آئندہ ہے کہ ہمارے علمائے کرام قوم کے بچوں کوپولیوکے ہاتھوں معذوری سے بچانے میں قابل قدرکرداراداکررہے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہارجمعہ کے روزای اوسی میں زیرتربیت ضلعی کمیونکیشن افسران کے تربیتی سیشن کے شرکاء اورپراونشل سکالرزٹاسک فورس سے بات چیت کے دوران کیااس موقع پراین سٹاف کے اعجازعلی شاہ،محکمہ صحت،یونیسف،ڈبلیوایچ اواوردیگرمعاون اداروں کے حکام اورنمائندے بھی موجودتھے اس موقع پرصوبہ خیبرپختونخوامیں پولیوکی مکمل بیخ کنی میں ابلاغ عامہ اورمعاشرے کے بااثرطبقات کے کردارپرتفصیل سے اظہارخیال کیاگیااوراس حوالہ سے مختلف تجاویززیرغورلائی گئیں ای اوسی کوآرڈنیٹرعبدالباسط نے کہاکہ پولیونہ صرف ہمارے بچوں کومعذوری کاباعث ہے بلکہ اس کے نتیجہ میں عالمی برادری میں پاکستان کی ساکھ بھی متاثرہورہی ہے تاہم یہ امرخوش آئندہے کہ علماء کرام کے فعال تعاون سے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص والدین میں بچوں کوپولیوسے بچانے کاشعوراجاگرہورہاہے جامعہ الازہرسمیت اسلامی دنیاکے بڑے علمی مراکزکی جانب سے پولیوویکسینیشن کے حق میں فتاوی کااجراء اوراسلامی نظریاتی کونسل سے اس کی توثیق انسدادپولیومہمات کے متعلق غلط فہمیوں کے خاتمہ کیلئے اہم اقدامات ہیں انہوں نے کہاکہ پولیوویکسینیشن ہرلحاظ سے محفوظ ہے اورپاکستان سے پولیوکے مکمل خاتمہ کیلئے ہربچے تک پہنچ کراسے پولیوقطرے پلاناناگزیرہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق