سب ڈویژن صدر پی ایم ایل (ن) چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ کاآزادی مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےجے یو آئی چترال کیمپ کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ نے آزادی مارچ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمعیت علماء اسلام چترال کے کیمپ کا دورہ کیا اورہر قسم کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کیا۔موقع پہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ امیر جمعیت علماء اسلام چترال مولانا عبدالرحمن نے اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن چترال کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے عظم کا اظہار کیا۔اس موقع پہ امیر جمعیت علماء اسلام لوئر چترال مولانا عبدالرحمن نے انکشاف کیا کہ چترال کے کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنماوں میں محمد کوثر ایڈوکیٹ پہلی شخصیت ہیں جو آزادی مارچ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انکے پاس آئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔