fbpx

گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے طالب علم فرقان الدین کاانگریزی زبان میں زونل انٹر سکولز تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے طالب علم فرقان الدین نے انگریزی زبان میں زونل انٹر سکولز تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جس کا موضوع ”قومی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار“تھا۔ فرقان الدین اگلے مرحلے میں صوبائی سطح پر منعقد ہونے والی تقریری مقابلے میں شریک ہوں گے جوکہ آنے والے دنوں میں پشاور میں منعقد ہوں گے۔ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد ہونے والے انٹرسکولز مقابلے میں ضلعے سے بڑی تعداد میں سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ فرقان الدین نے اپنی کامیابی کو سکول کے اساتذہ اور خصوصاً قاضی شریف احمد کی مسلسل محنت اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق