چترال کے معروف ماہر تعلیم سابق پرنسپل عبدالکبیر الخدمت فاونڈیشن ضلع اپر چترال کا صدر مقرر،لوئر چترال کے لئے نوید احمد بیگ دوسری بار صدر منتخب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے معروف ماہر تعلیم اور گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چترال کے سابق پرنسپل عبدالکبیر کو الخدمت فاونڈیشن ضلع اپر چترال کا صدر مقرر کردیا گیا جبکہ اس سے پہلے وہ متحدہ ضلع چترال میں کئی سالوں تک الخدمت فاونڈیشن کے صدر رہ چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص چمکنی نے ضلع اپر چترال کے دورہ کیا اور وہاں الخدمت فاونڈیشن کی الگ تنظیم قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عبدالکبیر کوان کے سابق تجربہ اور 2015ء کے قیامت خیز سیلاب کے موقع پر ریلیف اور بحالی کے کاموں میں متاثر کن کارکردگی کی بنیاد پر ذمہ داری سونپ دی۔ اسی طرح صوبائی صدر نے لویر چترال ضلعے کے لئے نوید احمد بیگ کو دوسری مرتبہ صدر مقرر کردیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔