محکمہ تعلیم چترال کے زیرنگرانی ڈسٹرکٹ انٹر سکول آدبی مقابلے اختتام پذیر

چترال (جمشید احمد) محکمہ تعلیم کے زیرنگرانی زیر اہتمام گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں ڈسٹرکٹ انٹر سکول ادبی مقابلوں کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت وائس پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چترال شاہد جلال نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر احسان الحق تھے۔اسکے علاوہ مختلف سکولوں کے پرنسپلز صاحبان، اساتذہ کرام اپنی سکولوں کی نمایندہ گی کر تے ہوئے تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر مختلف سکولوں اور کالجوں کے درمیان ادبی مقابلے ہوئے جن میں حسن قرات، نعت خوانی،تقاریر، قومی ترانہ، ملی نغمہ، مضمون نویسی، پوسٹر میکنگ اور ذہنی آزمائش کے مقابلے ہوئے۔حسن قرات میں دروش پبلک سکول اینڈ کالج کے سبقت اللہ اول اور گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول کے وسیم عباس نے دوم پوزیشن حاصل کی۔نعت خوانی میں ڈائیمنڈ ماڈل سکول اینڈ کالج کے محمد نثار نے اول پوزیشن، گورنمنٹ ہائی سکول بروز کے عمر فاروق دوسرے نمبر پر آئے۔ملی نغمہ مقابلے میں دروش پبلک سکول اینڈ کالج کے کاشف اور ساتھی اول آغا خان ہائی سکنڈری سکول چترال کے خضر حیات اور ساتھی نے دوسرے پوزیشن حاصل کی۔قومی ترانہ کے مقابلے میں ڈائیمنڈ ماڈل سکول اور کالج کے اظہر اور اس کے گروپ اول اورگورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول دروش کے محمد فیضان اور اس کے گروپ دوسرے نمبر پر آئے۔ اردو تقریر کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول بلچ کے فہیم اللہ اول اور اقبال ماڈل سکول ایون کے قاضی خضیفہ نے دوسرے پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی تقریر کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے فرقان الدین اول اور اے کے ای ایس اوویر کے محسن علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول دروش کے فہاد اللہ اول اور اے کے ای ایس اویر کے شریف الرحمن دوسرے نمبر پر آئے۔ پوسٹر میکنگ کے مقابلے میں ایف سی پی ایس چترال کے اویس علی اول اور گورنمنٹ ہائی سکول سویر کے رحمت اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اور ذہنی ازمائش کے مقابے میں گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول دروش کے سجاد احمد اور اس کے ساتھی اول اور گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول موری لشٹ کے زیشان مجاہد اور ساتھی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ضیاء قاری طاہر، نثار احمد، محمد ایوب، قاری فدا، جاوید حیات، ظہورالحق دانش،ولی الزمان مسرور، عالمگیر بخاری، قاری رحیم الدین، پروفیسر ضیاء الحق، عتیق الرحمن، سیدلابرار،پروفیسر تنذیل،، ندیم احمدنے جج کے فرائض انجام دیئے۔ اور تقریب کی نظامت کی فرائض امتیاز الدین نے انجام دیں۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر چترال احسان الحق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ان سکول مقابلوں کا مقصد طلباء کوبوریت اور تھکان سے دور کرنا ہے یہ مقابلے بھی نصاب کا ایک حصہ ہیں اس کا سب سے بڑا مقصد طلباء کے درمیاں کمپیٹشن کے جذبے کو ابھارنا ہے۔ انہوں نے سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تمام طلباء کے کاوشوں کوبے حد سراہا اور انہیں مبارک باد دی۔ اسکے علاوہ بزم ادب کمیٹی کے چیرمن مظفر الدین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے صدر محفل وائس پرنسپل گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال شاہد جلال نے اپنی صدارتی خطبہ پیش کیا اخر میں پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔