fbpx

محکمہ جنگلات چترال کی کامیاب کاروائی،غیر قانونی طور پر دیار سلیپران سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) محکمہ جنگلات دروش کے ایس ڈی ایف او کے قیادت میں ساؤتھ کے فارسٹرزکی کامیاب کاروائی کے نتیجے میں چترال سے دوسرے اضلاع غیر قانونی طور پر دیار سلیپران سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی گئی۔ گزشتہ رات عشریت کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران دیار سلیپر سے لدی ہوئی ٹرک کو پکڑا گیا جس کے ذریعے غیر قانونی طور پر عمارتی لکڑی سمگل کی جارہی تھی۔موقع پر ٹرک ڈرائیور اور سمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق