fbpx

موڑکہو کشم کے مقام پر منعقدہ تبدیلی کپ فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیرانصاف فٹ بال کلب نے فائنل جیت لیا

اپر چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)موڑکہو کشم کے مقام پر منعقد تبدیلی کپ فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوا،فٹبال کلب کشم اور موڑکہوفٹبال کلب کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیاجسے انصاف فٹبال کلب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔
اختتامی میچ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اور سابق صدر انصاف یوتھ ونگ اپر چترال محمد ہارون تھے مہمان خصوصی کے ساتھ مولانا عمران احمد چترالی، پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما بابرعلی اور دیدار والی میر بھی موجودتھے۔
نوجوانان کشم کی جانب سے گراؤنڈ کی تعمیر اور نوجوانوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا گیا مہمان خصوصی سابق صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ اپر چترال محمد ہارون نے پاکستان تحریک انصاف کے کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل کے لیے حکمت عملی کرنا ہوگی چترال کی سرزمین میں قیادت کی فقدان رہی قومی مفادات کو ترجیح دینے کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیا گیا اسی وجہ سے چترال میں روڈ گراؤنڈ انفراسٹرکچر اور ترقیاتی کاموں کا نظام درہم برہم ہے
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ نوجوانان تحریک انصاف کی فورم میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی آنے والے بلدیاتی الیکشن میں قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی انہوں نے گراؤنڈ کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کی اور ہر فورم میں نوجوانوں کے مسائل اُجاگر کرنے اور ان کے حقوق پر آواز اُٹھانے کی یقین دہانی کی۔ مولانا عمران احمد چترالی اور جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ کا اپرچترال دیدار والی میر نے بھی خطاب کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق