گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج کی ٹیم کاریجنل چیمپین بن کر بونی پہنچنے پر پرتپاک استقبال

بونی(چترال ایکسپریس)کریم اللہ

گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج کی فٹبال ٹیم سوات میں جاری انٹر سکول ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے کے بعد بونی پہنچی تو عوام اورسماجی کارکنان نے جیتنے والی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے گئے ۔گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے ہال میں گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول مستوج کے اعزاز میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن اپر چترال کی طرف سے مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکھو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ایس،ڈی۔پی،او مستوج، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے ڈی،او، ایس،ڈی،ای ،اوز،اے،ڈی،اوز، پرنسپلز اور اساتذہ نے شرکت کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں سے صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ آج انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے طلباء نے ڈویژنل لیول پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں جس سے ہمارے نوزائیدہ ڈسٹرکٹ کانام روشن ہوا ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے نوجوان صوبائی لیول پر بھی ہمیں کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی کارہائے نمایاں سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے بہترین پرفارمینس دینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔