تازہ ترین

صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے چارنئے کیسزکے بعدرواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد72ہوگئی

پشاور(چترال ایکسپریس)صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے چارنئے کیسزسامنے آئیں ہیں جس کے بعدرواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد72ہوگئی ہے۔جمعرات کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے تین بچوں جبکہ ٹانک کی تحصیل ٹانک سے تعلق رکنے والی12ماہ کی 1بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لکی مروت سے تعلق رکنے والی دوبچیوں جن کی عمریں 11,11ماہ ہے اور ایک بچے کی عمر 3ماہ ہے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں سال رواں میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد98جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد72ہوگئی ہے،صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ16دسمبربروزپیر سے صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔ عبدالباسط نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ آپڈیٹ

زر الذهاب إلى الأعلى
إغلاق