اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکار چترال کے خستہ حال سڑکوں کی مرمت اپنی مدد آپ کے تحت کرنے پر مبارکباد اور داد تحسین کے مستحق ہیں۔چیئرمین انسانی حقوق

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)انسانی حقوق کے چیئرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چترال کے خستہ حال سڑکوں خصوصاًچترال ٹاون میں چیوپل سے لیکرسنگور تک اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکاروں کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کی مرمت کرنا ایک نیک اور قابل ستائش اقدام ہے۔جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔اُنہوں نے اس موقع پراسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔اُنہوں نے چترال میں فلاحی کاموں کے سلسلے میں اسماعیلی کمیونٹی اورآغاخان نیٹ ورک کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔