اے۔کے۔ار۔ایس۔پی۔ کی جانب سے پرابیگ کے ایری گیشن چینل اورحفاظتی بند پر کام جاری،فنڈ کی بروقت فراہمی پرارپی ایم سردارایوب کا شکریہ

پرابیگ۔(چترال ایکسپریس)اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کی مالی معاونت سے الحسین کلسٹرپرابیگ کی زیرنگرانی ایریگیشن چینل اور حفاظتی بند پر کام جاری ہے۔ 27 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے ان دو اہم پراجیکٹ کے لئے مالی معاونت کرنے پر اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے ار۔پی۔ایم سردارایوب کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ چترال ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے الحسین کلسٹر پرابیگ کے صدر علاوالدین حیدری نے بتایا کہ آب پاشی کے اس بڑے نہرکی مرمت سے تین دیہات کے زرعی زمینوں کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نہر کی حفاظت کے لئے دس فٹ اونچی اور چار سے پانچ فٹ چوڑی اور 300 فٹ لمبی حفاظتی بند بھی زیر تعمیر ہے جس کا پہلا سٹپ 4.5 فٹ چوڑی 300 فٹ کی بند بھی زیرتعمیر ہے جبکہ3.5 فٹ چوڑی اور 100 فٹ لمبی بند پر کام مکمل ہوچکاہے اور باقی پر کام جاری ہے۔ جس سے نہ صرف آب پاشی کا نہر دریا کے پانی کی کٹاو سے محفوظ رہے گا بلکہ ساتھ اس نہر کی 150 فٹ پر اوپر کاورنگ کی تعمیر سے نہر مٹی کے تودوں کے گرنے سے بھی محفوظ رہے گا اور ہائیڈرل پاور اسٹیشن پرابیگ کو پانی کی سپلائی بلا تعطل ممکن ہوگی
علاو الدین نے مذید کہا کہ اے۔کے۔ار۔ایس۔پی۔ سے ملنے والے اس فنڈ کو شفاف طریقے سے خرچ کرنے کے لئے دیہی تنظیمات کے زمہ داران کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ کام کے معیار کی بہتر سے بہتر طریقے سے نگرانی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ کو بہترین طریقے سے ایمانداری اور نیک نیتی سے استعمال میں لایا جارہا ہے تاکہ علاقے کے عوام کو بہترین فوائد مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کی زیرنگرانی الحسین کلسٹر بہترین انداز میں کام کررہاہے اور ائندہ بھی اسی جوش و جذبے سے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ شفاف انداز میں نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرنا ہمارا مشن ہے اور ہم اس پر پورا اُتر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ چار دسمبر کو ان دو پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا اور بہت جلد یہ دونوں پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے تاکہ اے۔کے ارایس پی کے پلان کے مطابق کام وقت پر پایہ تکمیل کو پہنچ جائے.انہوں نے علاقے کے عوام کی جانب سے بھی اے۔ کے۔ار۔ایس۔پی کے جنرل منیجر سردار ایوب کا فنڈ کی بروقت فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔