چترال میں ڈی ایچ او اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کلاس ون سے کلاس فور تک ملازمتیں قرعہ اندازی کے ذریعے کیے جائے۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ صدور

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ضیا ء الرحمن صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ چترال، محمد ہارون صدرپی ٹی آئی یوتھ ونگ اپر چترال، ابو زر غفاری جنرل سیکرٹری لوئر چترال اورصدر یوتھ ونگ تحصیل دروش نے ایک مشترکہ اخباری بیان کے تواسط سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان،وزیر صحت ڈاکٹرہشام،ایم این اے عبدلاکبر چترالی،ایم پی اے ہدایت الرحمن و ایم پی اے وزیرزادہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ چترال میں ڈی ایچ او اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کلاس ون سے فور تک جن ملازمتوں کے لئے انٹرویو ہوگئے ہیں ان میں نوجوانان چترال کے ساتھ سراسر حق تلفی اور میرٹ کا نام نشان نظر نہیں آرہا۔اُنہوں نے کہا کہ ان اسامیوں کے لئے ہزاروں امیدوارقسمت ازمارہے ہیں اور سب رشوت دینے اور سفارش کرانے پر مجبور ہیں۔جبکہ س کلاس ون سے فور تک کوئی میرٹ ہی نہیں ہے۔چونکہ حال ہی میں صوبائی ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علاقے میں کلاس ون سے فور تک ملازمتیں قراعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے۔اور تما م جوڈیشیری میں بھی یہی سسٹم ہے اور وزیراعظم عمران خان نے بھی یہی اعلان کیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ اگران اسامیوں پر سابقہ طریقہ کار سے اپنے من پسند افراد کا انتخاب کیا گیا تو ہم مجبوراً تمام دوسرے امیدواروں کو لیکر عدالت جانے پر مجبور ہونگے اور اُن تمام متاثرہ امیدواروں کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کرینگے۔اُنہوں نے وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے بھرپور مطالبہ کیا کہ محکمہ جات کے کلاس ون سے کلاس فور تک کے ملازمت قرہ اندازی کے ذریعے کی جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔