پاکستان کسی جنگ کا دوبارہ حصہ نہیں بنے گا۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، امریکا اور سعودی عرب کے دوروں کی ہدایت کی ہے جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی متعلقہ ممالک کے فوجی سربراہان سے رابطوں کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متعلقہ ممالک کے فوجی سربراہان کو واضح پیغام دیں کہ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اب کسی جنگ کا دوبارہ حصہ نہیں بنے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔