چترال،منشیات فروشوں کے خلاف چترال پولیس کی کارروائی۔بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) منشیات فروشوں کے گرد گیرا تنگ، بدنام ِزمانہ منشیات فروش گرفتار ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان (PSP) کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز علاقہ اورغوچ سے بدنامے زمانہ چرس فروش مجیب گرفتار 470 گرام چرس برآمد۔اسطرح علاقہ چیودوک سے تعلق رکھنے والا چرس فروش ریاض گرفتار، قبضے سے 33 گرام چرس برآمد۔علاقہ دروش سے تعلق رکھنے والا بدنامِ زمانہ منشیات فروش صلاح الدین اور ولی خان گرفتار قبضے سے 123 گرام چرس برآمد۔علاقہ لوٹکوہ سے تعلق رکھنے واے ملزم شمس کے قبضے سے 48 گرام افیون برآمد جبکہ علاقہ پرابگ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش شجاع دین کے قبضے سے 75 گرام چرس برآمد۔علاقہ کاری سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان مسمی عبدالرشید،الطاف راجہ اورامجدسے کل 323 گرام چرس برآمد۔منشیات فروشوں کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے۔
ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان نے ضلع چترال سے منشیات فروشوں کو بھگانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ اپنے ایک بیان ڈی پی او چترال نے کہا کہ منشیات فروشوں کو یا تو چترال چھوڑنا ہوگا یا منشیات فروشی کا دھندا۔اُنہوں نے چترال کے عوام کو اس مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔