خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید دو کیسز،صوبے میں مجموعی تعداد91ہوگئی

پشاور(چترال ایکسپریس)صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے دونئے کیسزسامنے آئیں ہیں جس کے بعدرواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد91ہوگئی ہے۔جمعرات کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع لکی مروت کے تحصیل سرائے نورنگ سے9ماہ کی بچی اورڈیرہ اسماعیل خان تحصیل ڈی آئی خان سے24ماہ کی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثر بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کا حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے۔ ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں سال رواں میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد134جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد91ہوگئی ہے، کوآ رڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔