گولین میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے وزیر اعلی نے 40 کروڑ 7 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔ایم پی اے وزیرزادہ

چترال (محکم الدین) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کہاہے کہ گذشتہ سال گولین وادی میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے نان اے پی فنڈ کے تحت 40 کروڑ 7 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔ یہ فنڈدوکلو میٹر متاثرہ روڈ کی تعمیر، نالے کی چینلائزیشن واٹر سپلائی سکیم،منی ہائڈل پاور سٹیشن،حفاظتی پشتے، ائریگیشن چینل اور پلوں کی بحالی پر خرچ کئے جائیں گے۔ پشاور سے ٹیلیفون پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ مذکورہ فنڈ سے تعمیر ہونے والے کاموں کی میں خود نگرانی کروں گا۔ اور کام کے معیار اور مقدار میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ ائریگیشن کے اجلاس میں میں نے یہ واضح کیا ہے۔ کہ 50فیصد بلو ریٹ والے سکیموں میں سو فیصد کام لیا جائے گا۔ اور ناقص و غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیر زادہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انجینئر حفیظ کے ذریعے کام کی پیمائش اور تسلی کے بعد ہی ادائیگی ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر افسوس ہے۔ کہ گذشتہ سال کے سیلاب میں گولین اور اطراف کے دیہات کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن ڈیزاسٹر فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے بروقت فنڈ فراہم نہ کیا جا سکا۔ اب بھی وزیر اعلی نے نان اے ڈی پی فنڈ سے فنڈ کی منظوری دے کر لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔ جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔