یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں کمی ، 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ہوگی، وزیر اعظم نے گزشتہ روز آٹے کی قیمت کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کرکے اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا تھا۔

وزیرا عظم کے جی نائن مرکز کے یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان صارفین سے اشیاء کے بارے میں استفسار کیا اور حکام کو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے کرنے کی ہدایت  بھی کی تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔