چترال،توشی کنزرویشن میں امریکی شہری کا ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض مارخور کا شکار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے علاقہ توشی  کنزرویشن میں ایک امریکی شہری نے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر (دو کروڑ بتیس لاکھ پاکستانی)کے عوض مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ اس سے پہلے بھی ایک امریکی شہری نے  دسمبر کے مہینے میں ایک لاکھ چالیس ہزار امریکی ڈالر کے عوض ہنٹنگ ٹرافی کے تحت مارخور کا شکار کیا تھا۔  جس کی مالیت تقریباً دو کروڑ سترہ لاکھ روپے  بنتی ہے۔
 چترال میں مارخور ہنٹنگ ٹرافی کیلئے بین الاقوامی سطح پر بولی لگتی ہے اورکامیاب بولی دہندہ کو ہنٹنگ ٹرافی کا لائسنس جاری ہوتا ہے اس رقم میں سے اسی فیصد مقامی لوگوں کو دیا جاتا ہے جبکہ بیس فی صد سرکاری خزانے میں جمع ہوتا ہے۔  اس رقم  سے علاقے کے چھوٹے  موٹے ترقیاتی کام ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ چترال کے محتلف علاقوں میں مارخور پائے جاتے ہیں اور ان کی شکار کیلئے دو سے ڈھائی کروڑ روپے کی ادایئگی پر ہنٹنگ ٹرافی کا لائسنس ملتا ہے۔ جس سے محتلف ترقیاتی کام سرانجام دئے جارہے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔