ایون کےمقام درخناندہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ،دوگھر جل خٓاکستر

چترال ( محکم الدین ) ایون کےمقام درخناندہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اور تمام سامان سمیت بارہ کمروں پر مشتمل گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔ متاثرہ گھروں کے مالکان دونوں بھائی مدثر شاہ چترال سکاوٹس اور انتخاب عالم کا تعلق چترال پولیس سے ہے ۔ دونوں بھائیوں کے مکانات کچھ عرصہ پہلے تعمیر ہوئے تھے ۔ وقوعہ کے موقع پر گھر کے تمام افراد اپنے ایک رشتہ دار کی شادی پر گئے ہوئے تھے ۔ کہ رات سوا سات بجے کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ۔ اور دو گھر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ باوجود مقامی لوگوں کی کو ششوں کے کوئی بھی سامان نہیں بچایا جا سکا ۔ امدادی کاروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ ایون صاحب الرحمن کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری اور ایون کے مختلف دیہات صحن ، درخناندہ ، تھوڑیاندہ کے لوگوں نے حصہ لیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ گھر کے مالک مدثر کابیس لاکھ روپے اور ان کے بھائی انتخاب کا پچاس لاکھ روپے کا نقصان ہو اہے ۔ آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کو اطلاع کر دی گئی تھی ۔ تاہم چترال سے ایون کی طویل مسافت، خراب سڑک اور گاوں کی تنگ سڑکوں کے باعث فائر بریگیڈ بروقت موقع پر نہ پہنچ سکا ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ فوری مدد کی جائے ۔ اور ایون جیسے بڑے علاقے میں آگ لگنے کے واقعات پر بروقت قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے ٹینکر اور عملہ مستقل بنیادوں پر متعین کیا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔