ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے ایون درخناندہ کے آگ سے متاثرہ دو بھائیوں میں امدادی سامان تقسیم
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )گذشتہ رات ایون کے مقام درخناندہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے دو بھائیوں کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کا بہت بڑا نقصان ہوا تھا۔ ڈی سی چترال نوید احمد کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے متاثرین میں ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے امدادی سامان تقسیم کیے۔ امدادی سامان میں ٹینٹ،سلینڈر،رضائیاں،چھٹائیاں،کولراور دیگر سامان شامل تھے۔اے سی چترال نے آگ سے متاثرہ جگے کا معائنہ کیا اورضلع انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر انتہائی دکھ اورغم کا اظہار کیا۔اُنہوں نے اسطرح کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایون میں فائر بریگیڈ کی فراہمی کے لئے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لانے کی بھی یقین دہانی کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں