الواعظ سید صدرالدین شاہ کا اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر غم میں شریک ہونے اور پیغامات بھیجنے پر اہل خانہ کا سب کا شکریہ
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)الوا عظ سیدگل سمبرشاہ،نامورالدین شاہ،صلاح الدین اوردیگراہل خانہ سکنہ پترانگازیارخون نے اپنے اہل خانہ کی طرف سے ر یجنل کونسل،ریجنل طریقہ بورڈ لوئرچترال اوراپرچترال،ریجنل اکیڈیمی کوارڈینٹراپرچترال محمدنواز،تمام واعظین صاحبان،السعادات گروپ گلگت بلتستان وچترال،فرمان نظر،ولی خان، شیرافضل کراچی،رحمت علی غلام جعفردوست بونی،بانگ کے عوام اوراُن تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، ہمسایوں،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا الواعظ سیدصدرالدین شاہ کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پرحوصلہ دینے اور غم کو بانٹنے کے لیے بنفسِ نفیس خود تشریف لانے، ٹیلی فون، ایس ایم ایس، سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر غم میں برابر کے شریک ہوئے پر اُن سب کا تہہِ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہیں کہ ہم تمام اہل خانہ کی جانب سے اُن تمام دوست اورمتعلقین کابے انتہا ممنون ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب احباب کواپنے حفظ وامان میں رکھے۔ آمین۔
فرداً فرداً ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ہم میڈیا کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے امان میں رکھیں۔امین