ملی یک جہتی کونسل پاکستان کا وفد ایران روانہ۔وفد میں چترال سے تعلق رکھنے والے رضیت باللہ کو بھی شامل کیا گیا ہے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ملی یک جہتی کونسل پاکستان کا وفد ایران روانہ ہوگیا وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کر ہے ہیں۔ وفد میں تمام مسالک کے ز مہ داران شامل ہیں وفد میں چترال سے تعلق رکھنے والے ھدیتہ الھادیٰ پاکستان کے نائب رہبر رضیت باللہ کو بھی شامل کیا گیا ہے وفد جنرل سلیمانی کی شہادت کے تعزیت کے علاوہ امریکہ کے ایران کیخلاف ہونے والے جارحیت پر اظہار یک جہتی کے ساتھ ساتھ اسکے پاکستان پر پڑھنے والے فرقہ وارانہ اثرات سے نمٹنے کے لئے لالحہ عمل تر تیب دے گا۔ وفد اہم سرکاری و اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔