اپر چترال میں شدید برفباری کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اے ڈی سی محمد عرفان الدین

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)۔گزشتہ 5 دنوں سے جاری شدید برفباری کے نتیجے میں سڑکوں کی بندش اور بجلی کی ترسیل میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپرچترال ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے کاموں میں مصروف ہے،اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین موقع پر بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، انتظامیہ نے شدید برفباری کے باوجود بونی چترال روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جبکہ بونی مستوج یارخون روڈ کو بھی ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے،جبکہ تورکھو اور موڑکھو روڈ کو کھولنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے،دوسری طرف بجلی کی بحالی کا کام بھی شروع ہو چکا ہے اور ہیڈکوارٹر بونی تک بجلی کی ترسیل جاری ہے اور موڑکھو،تورکھو میں بجلی کی سپلائی کے لیے متعلقہ محکمے نے کام شروع کر دیا ہے۔اپر چترال کے عوام نے بروقت اقدامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ خاص کر اے ڈی سی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔