انتقال پُرملال ،چترال کے معروف ماہر تعلیم اور سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر قاضی محبوب الٰہی انتقال کرگئے۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے معروف ماہر تعلیم اورسابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر قاضی محبوب الٰہی مختصرعلالت کے بعد بدھ کے روز 81سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہیں جمعرات کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں سین لشٹ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کے سوگواروں میں بیٹے محبوب سبحانی، ابوبکر، محبوب الحق، مسعود الحق، فرید ا لحق، اکرام الحق، منظور الٰہی اور رضوان الٰہی شا مل ہیں۔ وہ سابق ڈی سی حسین احمد کے چچا زاد بھائی اور جماعت اسلامی کے رہنما نثار احمد شاہنوی کے چچا تھے۔وہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ اور فارن آفس کے اکاونٹس افیسر مطیع اللہ کے ماموں تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔