رائین تورکہو میں محکمہ صحت کی خالی پوسٹ پرمیراحق بنتا ہے، ادارے نے میری حق تلفی کرکے کسی اور کو غیر قانونی طورپرلگادیا۔ افتخار زرین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)رائین تورکہو کے باشندے افتخار زرین نے ایک اخباری بیان میں ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخواہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد حضرت زرین رائین ڈسپنسری میں چوکیدار تھے اب مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد وہاں سے ریٹائرڈ ہوا چونکہ مذکورہ ڈسپنسری میرے والد کے موروثی وملکیتی جائیداد میں تعمیر شدہ ہے اور اس نسبت ہمیں کوئی معاوضہ بھی نہیں ملا ہے۔میرے والد حضرت زرین کے ملازمت جیسے ہی ختم ہوئی تو اس پوسٹ کو مکمل کرنے کے لئے اشتہار بھی دیا گیا اور اس پوسٹ کے لئے میں نے بھی درخواست جمع کرلیا لیکن ادارے نے غیر قانونی طورپر میرے کاغذات وہاں سے غائب کرکے خالی پوسٹ پر کھوت تورکہو سے کسی دوسرے بندے کو ٹرانسفر کرکے اس پوسٹ کو مکمل کرلیا اور کھوت تورکہو میں جو پوسٹ خالی ہوا لوئر چترال کے بندے کو وہاں پرلگایا جوکہ غیر قانونی اور خلاف انصاف ہے حلانکہ رائین تورکہو میں جو اسامی خالی ہوئی تھی میرے والد کے بعد میرا حق بنتا ہے لیکن ادارے نے میری حق تلفی کرکے کسی اور کو غیر قانونی طورپرلگادیا ہے۔حالانکہ اس وقت کے ڈی ایچ او نے بھی اس غیر قانونی کام کے بناء پر زمہ دران کی سرزنش کی تھی اور اب جو حالیہ تعیناتی ہوئی ہے اس میں بھی میرا نام شامل نہیں ہے۔
افتخار زرین نے ڈی جی ہیلتھ سے درست طریقے سے انکوائری کرکے حق داروں کوان کاحق دلوانے کی اپیل کی ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔