صوبہ خیبر پختونخوا کے 8اضلاع میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پزیر، 20لاکھ68ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے گئے

پشاور(چترال ایکسپریس) صوبہ خیبر پختونخوا کے 8اضلاع میں 13جنوری سے انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پزیرہواجس کے لئے 21لاکھ کا ہدف مقرر کیا گیا تھا مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 20لاکھ68ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے گئے۔ انسداد پولیو مہم کی نگرانی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے خود کی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے اس مقصد کے لئے ای او سی کوآرڈینیٹر نے تمام ٹیم لیڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوارن کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مہم کے دوران 26ہزار بچے اپنے گھروں میں موجود نہیں تھے جبکہ 12ہزاربچوں نے پولیو کے قطرے نہیں پیئے۔ اس طرح ٹوٹل 39ہزار بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہیں۔ای او سی کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ والدین کے تعاون کے بغیر پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں اس لئے تمام والدین سے گزارش ہے کہ ہر انسدادپولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائے تاکہ ان کا آنے والا مستقبل روشن ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔